تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

دنیا کی مہنگی ترین شادی: کیٹ اور ولیم کی شادی تیسرے نمبر پر

جنگ نیوز -
لندن …جہاں آج دنیا بھر میں برطانوی شاہی خاندان میں ہونے والی پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی کی دھوم مچی ہوئی ہیں وہیں اس شادی کو دنیا کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک شادی بھی قرار دیا جارہا ہے۔دنیا کی مہنگی ترین شادیوں میں شمار ہونے والی ولیم اور کیٹ کی شادی اب تک کی دنیا کی تیسری سب سے مہنگی شادی ہے جس پر 34ملین ڈالر لاگت آئی ہے۔اب تک دنیا کی سب مہنگی ترین شادی پرنس ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کی قرار دی جاتی ہے۔1981میں ملکہِ برطانیہ کے صاحبزادے پرنس چارلس کی لیڈی ڈیانا کیساتھ شادی پر48ملین ڈالر خرچہ کیا گیا تھا جوموجودہ وقت میں 110ملین ڈالر کے برابر ہے۔مہنگی ترین شادیوں کی فہرست میں دوسرا نمبر بھارت کے معروف بزنس مین لکشمی متل کی بیٹی ونیشا متل کی امت بھاٹیاکیساتھ شادی کو دیا جاتا ہے جس پر60ملین ڈالر لاگت آئی تھی۔تیسرے نمبر پر پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن اور چوتھے نمبر پر برطانیہ کے ہی مشہور فٹ بالر ویان رونی کا ہے جنہوں نے کولین میکلولن کیساتھ شادی رچانے کے لیے8ملین ڈالر خرچ کیے۔پانچویں نمبر پر ہیں امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن کی صاحبزادی چیلسی کلنٹن جن کی مارک میزونسکی کیساتھ شادی پر 5ملین ڈالر لاگت آئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.