تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

آم میں نشاستہ وٹامن اے، بی اور سی کی وافر مقدار ہے،طبی ماہرین

جنگ نیوز -
کراچی…گرمیاں شروع ہوئے تو دن ہوگئے لیکن گرمیوں کی سوغات رس بھرے آموں کا موسم بس آیا ہی چاہتا ہے ۔ پھلوں کا بادشاہ صحت کے لئے بھی ان گنت فوائد کا حامل ہے۔طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق آموں میں نشاستہ وٹامن اے، بی اور سی کی وافر مقدار ہوتی ہے۔پکے ہوئے آم کی نسبت کیری یا کچے آم میں وٹامن سی زیادہ پایاجاتا ہے ۔ آم کھانے سے دل کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں بھوک میں اعتدال آتا ہے اور رنگت نکھرتی ہے۔ جگر کے امراض میں بھی آم بہت مفید ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق کچے آم یا کیری میں شدید گرمی کے اثرات اور لوٓ سے بچانے کی قدرتی صلاحیت ہوتی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.