29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اکستان بزنس کونسل کے وفد کی صدرزرداری سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ عوام کی فلاح کے لئے اقتصادی مینجمنٹ،توانائی،غربت،تعلیم اور علاقائی تجارت سمیت پانچ شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بات اسد عمر کی قیادت میں پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کی،اس موقع پر وفاقی وزراڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ، امین فہیم،سید نوید قمر،حنا ربانی کھر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔صدر زرداری نے تاجر برادری پر زور دیا کہ ملک کو درپیش اقتصادی چیلنجز پر قابو پانے کے لئے سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کی حکومتوں کی تبدیلی کے ساتھ پالیسیاں تبدیل نہ ہوں۔ حکومت مشکلات اور چیلنجز کے باوجود اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن رہے گی۔