29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
حکومت نے ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے کی پیشکش کی،فیصل صالح
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کے درمیان شراکت اقتدار کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے حکومت نے ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے سمیت کئی وزارتوں کی پیشکش کی ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہ نما فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ حکومت نے مسلم لیگ ق کو ڈپٹی وزیراعظم سمیت ایک مکمل پیکج ڈیل کی پیش کش کی ہے جس پر آئندہ چندروز تک تحریری معاہدہ ہوجائے گا، صدر سے ملاقات مفید رہی ہے ان کا کہناتھا کہ وہ محض حکومت میں شامل نہیں ہونا چاہتے ،انہوں نے صدر کو ایک روڈ میپ دیا ہے، جبکہ صدرزرداری نے انہیں میرے مقابلے میں بیگم عابدہ حسین کو ٹکٹ نہ دینے کا بھی یقین دلایا ہے۔