29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ملک آئین اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا،گورنر پنجاب
جنگ نیوز -
لاہور…گورنرپنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ملک آئین اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، وکلاتحریک نے قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی بحالی میں اہم کرادار ادا کیا ہے۔ وہ لاہورمیں ایک نجی لاء کالج کی سالانہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ گورنر لطیف کھوسہ کا کہناتھاکہ پاکستان کا خواب ایک وکیل نے دیکھا ،اسکی تکمیل وکیل نے کی اورآئین بھی ایک وکیل نے دیا، بدقسمتی سے نوابزادہ لیاقت علی خان کی وفات کے بعد ملک سول اور ملٹر بیوروکریسی کے ہاتھو ں یرغمال بن گیا۔ انکا کہناتھاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا اور ایٹمی طاقت بنایا مگر انھیں پھانسی پر لٹکادیاگیا، محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی جمہوریت کی خاطر اپنا خون دیا ہے۔