29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
پنجاب کابینہ کی توانائی کے نئے محکمے کے ساتھ تین منصوبوں کی منظوری
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کابینہ نے صوبے میں توانائی کے نئے محکمے کے ساتھ تونسہ پاور پراجیکٹ ،ونڈ پاورپراجیکٹ اور لاہور ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دیدی۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کسی کو چھوٹے کاشتکار کااستحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان منصوبوں کے معاہدوں پر وزیر اعلیٰنےٰ دورہ چین کے موقع پر دستخط کیے گئے تھے، تونسہ بیراج پر چین کے تعاون سے 120 میگاواٹ کا پاور پروجیکٹ شروع کیا جائے گا جبکہ دوسرے منصوبے کے تحت لاہور میں شاہدرہ سے گجومتہ تک 27 کلومیٹر ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا جس میں سات کلومیٹر زیرزمین ہوگا۔ سیکرٹری خوراک نے اجلاس میں بتایاکہ ایک ہفتے میں 40 ہزار ٹن گندم خریدنے کے علاوہ کسانوں کو سات لاکھ باردانہ فراہم کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت جاری کی کہ کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے۔