29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
غیر وں کی امداد کا نشہ ترک کرنا ہوگا،شہباز شریف
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنے وسائل پر انحصار اورغیر وں کی امداد کا نشہ ترک کرنا ہوگا کیونکہ اسکی آڑ میں ہماراگھرتباہ کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورمیں آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ صحافت سے وابستہ افراد اپنے زورقلم سے معاشرے کی رہنمائی اوراصلاح کرکے اسے توانا اورطاقتوربنا سکتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے رسائل وجرائد اورعلاقائی اخبارات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا اعلان بھی کیا جو تین ہفتوں میں اپنی سفارشات پیش کریگی ۔ عشائیے میں وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ ، سینٹر پرویز رشید ، ارکان قومی وصوبائٍی اسمبلی ، دانشوروں اورکالم نویسوں نے شرکت کی ۔