29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
گورنر سندھ کے زیرصدارت کراچی میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس
جنگ نیوز -
کراچی…گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان نے فوج،پولیس اورسول حکام کوسیکورٹی کے ضمن میں موثر باہمی روابط ترتیب دینے پرزور دیاہے۔گورنر ہاوس کراچی میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس میں پاک نیوی کے کمانڈرکراچی،فائیو کور کے اعلیٰ حکام،ڈی جی رینجرز،سی سی پی او اور ڈی سی او کراچی نے شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے جدیدٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکرہر ممکن بہتر اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حساس علاقوں میں،اہم شاہراہوں پر اور فلائی اوورز کے نیچے ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے بھی مستقل مانیٹرنگ کی جائے۔