29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کیٹ مڈلٹن کی پرانی رہائش گاہ میں ایشیائی طرز کا شادی کا جشن
جنگ نیوز -
لندن…کیٹ مڈلٹن جوآج سے ڈچزآف کیمبرج اورمستقبل کی ملکہ ہیں انہیں باراتی توبگھی میں بکھنگم پیلس لے کرگئے۔مگرلندن کاایک ایساعلاقہ بھی جہاں کیٹ کی ڈولی اٹھائی گئی اوربھنگڑے ڈالے گئے۔ ساوتھ آل کی کلیئرنس اسٹریٹ پریہ بھنگڑے اس کیٹ مڈلٹن کی شادی کی خوشی میں ہیں جنہوں نے اپنی ابتدائی زندگی اسی علاقے میں گزاری۔شاہی شادی یہاں جنوب ایشیائی طرزپرمنائی گئی جس میں فرضی دلہا اوردلہن بھی پوری تیاری کے ساتھ شریک ہوئے۔بارات میں رقص کرنیوالوں کی کمی نہیں تھی۔ جنوب ایشیائی آبادی کے اس اکثریتی علاقے میں کیٹ کی باقاعدہ ڈولی نکلی اوراٹھی۔اوراسی گھرسے جہاں کبھی کیٹ اپنے والدین کے ساتھ رہتی تھیں۔اس اسٹریٹ پارٹی میں ال انگ کے مئیراورمقامی رکن پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔یہاں جمع افرادنے اصل شادی ان بڑی ٹی وی اسکرین پردیکھی جومہمانوں کے لیے خاص طورپرلگائی گئی تھی۔لندن کی سڑکوں پرجشن منانے والوں نے شادی کاکھاناہو یانہیں یہاں لوگوں نے وہ کھانابھی کھایا۔یہاں جمع افرادکا کہناتھاکہ انہیں اصل شادی میں مدعو نہ ہونے کی پرواہ نہیں،اپنے اندازسے شادی کامزہ ہی کچھ اورہے۔