29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
امریکا: چھ ریاستوں میں بدترین طوفان، ہلاکتوں کی تعداد321 ہوگئی
جنگ نیوز -
امریکا: چھ ریاستوں میں بدترین طوفان، ہلاکتوں کی تعداد321 ہوگئی
مونٹگمری…امریکا کی چھ ریاستوں میں اسی سالہ تاریخ کے بدترین طوفان سے ہلاک ہونیوالوں کی تعدادتین سواکیس ہوگئی ہے۔صدراوباما نے ریاست الباما کا دورہ کیااورمتاثرین کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔طوفان اور تیز ہوا کے جھکڑوں نے ریاست الباما میں بڑے پیمانے پرتباہی مچائی ہے۔جہاں ہزاروں مکانات گرگئے اورلاکھوں لوگ بجلی کے بغیررہنے پرمجبورہیں ۔صرف الباما میں دوسواٹھائیس افرادکے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔امریکی صدر باراک اوباما نے طوفان میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست الباما کادورہ کیا۔اورمتاثرہ خاندانوں سے گفت گو کرتے ہوئے انھیں اپنی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔انھوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کی بحالی ان کی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہوگی۔ریاست ٹینی سی میں چونتیس،مسی سپی میں تینتیس،جارجیا میں پندرہ،آرکنساس میں چھ اورورجینیا میں پانچ افرادکی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔