29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
لاہور: پولیس کی مبینہ فائرنگ اور تشدد ،6 طالبعلم زخمی
جنگ نیوز -
لاہور: پولیس کی مبینہ فائرنگ اور تشدد ،6 طالبعلم زخمی
لاہور…لاہور لوئر مال روڈ پر پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ اور تشدد سے ایک مقامی کالج کی طلبا تنظیم کے 6 طالب علم زخمی ہو گئے۔طلبا کے مطابق چند طالب علم دیوار پر چاکنگ کر رہے تھے کہ انھیں ایک کالج کے سیکورٹی گارڈ نے منع کیا اور انکار پر وہاں سے گزرنے والے محافظ فورس کے اہلکاروں کو بلا لیا،جس پر طلبا بھاگ اٹھے۔پولیس اہلکاروں نے طلبا کا تعاقب کرتے ہوئے مبینہ فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم گولی لگنے اور پانچ تشدد سے زخمی ہو گئے۔واقعہ کے بعد طلبا مشتعل ہو گئے اور ناصر باغ کے باہر ٹائر نذر آتش کرتے ہوئے پولیس کیخلاف نعرے بازی کی۔جس پر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور محافظ فورس کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس پر طلبا منتشر ہو گئے۔