29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
شہزادہ ولیم اورشہزادی کیتھرین کی شادی کی تقریبات جاری
جنگ نیوز -
لندن ... شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین شادی کی آخری پارٹی کے لیے کلارینس ہاؤس سے بکنگھم پیلس پہنچ گئے۔کروڑوں نگاہوں کا مرکز بننے والے نوبیاہتا جوڑے ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کی شادی کی تقریبات ابھی جاری ہیں۔ان کی شادی کی آخری پارٹی برطانیہ کے شاہی محل میں ہورہی ہے۔جہاں شہ بالا شہزادہ ہیری مختصر خطاب کریں گے۔پارٹی میں شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر بھی موجود ہوں گی۔ملکہ الزبتھ اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔