تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

شام:فوج اورحکومت مخالفین میں تصادم،62 افرادجاں بحق

جنگ نیوز -
دمشق ... شام میں سیکیورٹی فورسز اورمظاہرین کے درمیان تصادم میں باسٹھ افرادجاں بحق ہوگئے۔امریکا نے صدربشارالاسد کے بھائی سمیت کئی سرکاری عہدے داروں کے اثاثے منجمد کردیے۔شام میں حکومت مخالفین نے یوم غضب منایا۔اس سلسلے میں دمشق سمیت کئی شہروں میں نمازجمعہ کے بعدریلیاں نکالی گئیں جن میں ہزاروں افرادشریک ہوئے۔مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز اورمظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں ۔درعا میں فورسزکے مظاہرین پرحملے میں تینتیس شہری مارے گئے ۔ جبکہ شامی فوج کے ترجمان نے نو فوجیوں کی ہلاکت اوردوکویرغمال بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ڈیڑھ سوسے زائد افرادکو گرفتارکیا گیا ہے۔ادھر حمص میں مظاہرے پرحملے اورجھڑپ میں ستائیس افراد جبکہ لاٹاکیہ میں دوافرادہلاک ہوئے ۔دوسری جانب امریکا نے شام پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔صدراوباما کے ایگزیکٹو آرڈرکے ذریعے شام کے صدربشارالاسد کے بھائی اورفورتھ آرمرڈ ڈویژن کے کمانڈر مہر الاسد،انٹیلے جنس ڈائریکٹر علی مملوک اور درعاکے سابق انٹیلے جنس ڈائریکٹر عاطف نجیب سمیت کئی عہدے داروں کے اثاثے منجمد کردیے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدربشارالاسدکو اب تبدیلی لانا ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ شامی صدر کواپنے شہریوں کے خلاف کاروائیوں پرشدید عالمی ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.