تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

لیبیا: فوج اورحکومت مخالفین میں لڑائی جاری

جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا میں فوج اورحکومت مخالفین کے درمیان کئی شہروں میں لڑائی جاری ہے۔ کرنل معمرقذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے کہا ہے کہ لیبیا کبھی نیٹو کے آگے ہتھیارنہیں ڈالے گا۔لیبیا کی فوج نے مصراتہ کے نزدیک ایک اہم گزرگاہ پردوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔ جبکہ طرابلس اورمصراتہ کے نواح میں نیٹو طیاروں کے حملے جاری ہیں۔ کرنل قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی نے لیبیا کے سرکاری ٹی وی سے گفت گو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو کی بمباری چالیس روزیاچالیس سال تک جاری رہے تو بھی لیبیا ہتھیارنہیں ڈالے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.