29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
خانہ شماری میں مبینہ دھاندلیاں ،سندھ میں آج ہڑتال
جنگ نیوز -
کراچی ... سندھ کی قوم پرست جماعتوں کی جانب سے خانہ شماری مانیٹرنگ کمیٹی کی اپیل پر آج سندھ بھر میں ہڑتال کی جا رہی ہے ۔ کراچی کے کچھ علاقوں میں صبح کے اوقات میں کھلنے والی دکانیں اور کاروبار بند ہیں۔خانہ شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ کے مطابق یہ ہڑتال صوبے میں جاری خانہ شماری میں مبینہ دھاندلیوں، بے ضابطگیوں کے خلاف ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جعل سازی اور بوگس انٹریوں کے ذریعے سندھ کی اکثیرت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کی جارہی ہے اور اس کے ثبوت سینسز کمشنر سندھ کو پیش کیے جاچکے ہیں ۔ ہڑتال کی کال کے پیش نظر کراچی کے کچھ مقامات پر صبح کے وقت کھلنے والی دکانیں اور کاروبار بند ہیں اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی کم نظر آرہی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن، سنی تحریک اور دیگر جماعتوں اور تنظیموں نے سندھی قوم پرستوں کی ہڑتال کے کال کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔