29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
پشاورمیں نا معلوم افراد نے نیٹو آئل ٹینکر کو آگ لگا دی
جنگ نیوز -
پشاور ... پشاورمیں کارخانو مارکیٹ کے قریب نا معلوم افراد نے نیٹو آئل ٹینکر کو آگ لگا دی۔ کارخانو مارکیٹ کے قریب افغانستان میں نیٹو افواج کو تیل سپلائی کرنے والے ٹینکر کو نا معلوم افراد نے آگ لگا دی جس سے ہزاروں لیٹر تیل جل گیا ۔ آئل ٹینکر میں رات کے وقت اچانک خرابی پیدا ہوگئی تھی جسے روڈ پر ہی کھڑا کر دیا گیا ۔آگ نے قریب ہی موجود چینی سے بھرے کنٹینر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کا عملے نے آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے تاہم آگ کو مزید پھیلنے سے بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ آتشزدگی سے مارکیٹ کے باہر متعدد کیبن بھی جل کر خاکستر ہوگئے ۔