تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

کراچی،منگھوپیر اورسلطان آباد میں رینجرزکاآپریشن،50افراد گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے منگھوپیر سلطان آباد میں رینجرزنے سرچ آپریشن کر کے 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں رات 3 بجے کے بعد سے رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ اس دوران رینجرز نے 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا اور چند افراد کو آنکھوں پر پٹیاں اور ہاتھ کمر پر باندھ کر حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس دوران علاقے کے اندر اور باہر جانے کے تمام راستوں پر رینجرز تعینات رہی اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ روز بھی رینجرز نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پریشن کیا تھا اور ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران انھوں نے 11 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.