29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
پاک افغانستان امریکامذاکرات تین مئی کوہوں گے،حسین حقانی
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرحسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان ،افغانستان اور امریکا کے سہ ملکی مذاکرات تین مئی کواسلام آبادمیں ہوں گے۔۔ سی این این کے ایک پروگرام میں گفت گو کرتے ہوئے حسین حقانی نے امریکی میڈیا کے ان دعوؤں کومستردکردیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسلام آبادنے کابل کو امریکا کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان ،افغانستان اورامریکا مل کرکام کررہے ہیں اورتینوں ملکوں کے درمیان مذاکرات تین مئی کو اسلام آبادمیں ہوں گے۔پاکستانی سفیرکے مطابق گزشتہ ہفتے خطے کے لیے امریکی نمائندے گراسمین اورپاکستان کے سیکریٹری خارجہ کے درمیان مذاکرات میں اس بات پر اتفاق ہواتھا کہ وہ افغانستان مسئلے کے حل میں پیش رفت کیلئے سہ فریقی میکنزم بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔