29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ہیپا ٹائیٹس سے بچاؤ کے لئے فری ویکسی نیشن کیمپ شروع
جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ … ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہیپا ٹائیٹس سے بچاؤ کے لئے3 روزہ فری ویکسی نیشن کیمپ شروع ہو گیا ہے۔یہ کیمپ خدمت خلق سٹیزن کمیونٹی بورڈ اورایک میڈیسن کمپنی کے زیر اہتمام لگایا گیا ہے۔جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی ۔ ا س موقع پر ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس سے خطاب میں ایڈیشنل کلیکٹر و ایڈمنسٹریٹر سلمان غنی نے کہا کہ انسانیت کی بہتری کے لئے تمام صلاحیتیں اور توانائیاں بروئے کار لا نا ہو ں گی۔تقریب میں عتیق الرحمان ایڈووکیٹ،اور ڈاکٹڑ یاسر لودھی نے بھی شرکت کی۔