29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ساہیوال کے قریب ٹریفک حادثہ،12افراد زخمی
جنگ نیوز -
ساہیوال…ساہیوال کے قریب مسافروین کے حادثے کے نتیجے میں12 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب آج صبح مسافر وین ملتان سے لاہور جارہی تھی۔ اس دوران مسافر وین یوسف والا کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکراگئی۔حادثے کے نتیجے میں بارہ مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔