تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

بہاولنگر میں پولیس کی گاڑی کو حادثہ،3اہلکار جاں بحق

جنگ نیوز -
بہاولنگر …بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس میں پولیس کی گاڑی درخت سے ٹکراگئی۔حادثے میں تین اہلکار جاں بحق اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق فورٹ عباس کے علاقے چک298ایچ آر کے قریب معمول کے گشت سے واپس آنے والی پولیس کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ مروٹ ملک محمد اقبال،کانسٹیبل شبیر احمد اور ڈرائیور اللہ رکھا جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمی اہلکار کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.