29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان
جنگ نیوز -
کوئٹہ…وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجگور میں32ملی میٹر ریکارڈ بارش ہو ئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں4، دالبندین میں ہلکی ، ژوب11خضدار8.1پسنی میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت وادی کوئٹہ میں39.5 دالبندین37.5 نوکنڈی37.2 ژوب30.5بارکھان33سبی40.1قلات31خضدار31لسبیلہ36.5پنجگور30.5پسنی32.5جیوانی34تربتور گوادر میں32ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ ڈویژن میں موسم ابرالود اور پوری وادی میں بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ مکران ، نصیر اباد ، سبی ،قلات اور ژوب ڈویژن میں موسم ابرالود رہنے کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش ہو نے کا امکان ہے۔