تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

تربیلااورمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
لاہور…تربیلااورمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے بیس اعشاریہ سات آٹھ فٹ بلند ہوگئی جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے83فٹ بلند ہوگئی۔۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح1398.78فٹ ہوگئی جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمدمیں11ہزار600 اوراخراج میں10ہزارکیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد62ہزار900اوراخراج55ہزار کیوسک ہے۔۔ دوسری جانب منگلا ڈیم میں پانی کی سطح1123 فٹ ہوگئی جو کہ ڈیڈ لیول سے83 فٹ بلند ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد74ہزار556اوراخراج45ہزارکیوسک ریکارڈکی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.