29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کل سے6فیصد اضافے کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں 6فیصد اضافے کا امکان ہے وزارت پٹرولیم نے سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی۔ وزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ فیصد اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی گئی ہے اور سمری کی منظوری کی صورت میں پٹرول 5روپے، ڈیزل 5روپے ستاون پیسے، ایچ اوبی سی5روپے اٹھاسی پیسے اور مٹی کاتیل 5 روپے پانچ پیسے فی لٹر مہنگا ہو جائے گا۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہوا تو مئی کے مہینے میں قومی خزانے پر 12 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔