تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پی پی ق لیگ اتحاد مشرف کی واپسی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے،حنیف عباسی

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…قصاص اور دیت کے تحت بنے والا اتحاددیر پاثابت نہیں ہوگا ذاتی مفادات کی خاطرایک بیوی کااور دوسرا والد کاخون معاف کر جو اتحادقائم کر رہا ہے درحقیت یہ اتحاد سابق آمر پرویز مشروف کی وطن واپسی کی راہ ہموار کرنے کیلئے نادیدہ قوتوں کا کارنامہ ہے ۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے پیرس میں چوہدری ناظم حسین کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پرجنگ کوانٹرویودیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ (ن)یورپ کے رہنما ناصر حسین تارڑ بھی موجود تھے۔ حنیف عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر آصف علی زرداری نے محترمہ کی شہادت کے موقع پر جن لوگوں کو قاتل کہا تھا اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی جو ہمشہ چوہدری ظہور الہٰی کے قتل کا ذمہ دار پی پی کو قرار دیتے تھے ، نے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے ایک دوسرے کو قصاص اور دیت کے تحت معاف کرتے ہوئے اتحادکا فیصلہ کیا ہے ملکی صورتحال کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کو اسوقت قومی یکجہتی اور اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کی سخت ضرورت ہے مگر افسوس سے کہنا پڑھتا ہے حکمران اورذمہ دار قوتیں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں یہی وجہ ہے کہ تقسیم در تقسیم کو روکنے کی بجائے اس میں اضافہ ہورہا ملک کو موجودہ بھنور سے نکالنے کیلئے مخلص اور اہل قیادت کی ضرورت ہے جو پوری قوم کو ایک پرچم تلے متحد کر ے اور یہ کام صرف اور صرف میاں نواز شریف ہی کرسکتے ہیں انہوں کہا کہ قوم جانتی ہے کہ میاں برادرن نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ قید کی پرواہ کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.