29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے
جنگ نیوز -
کیرالہ…انڈین پریمیئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے،کوچی ٹسکرز کیرالہ کا سامنا دہلی ڈیئر ڈیولز سے اور کولکتا نائٹ رائیڈرز کا کنگز الیون پنجاب سے ہو گا،،انڈین پریمئر لیگ میں آج مہیلا جے وردنے کی کوچی ٹسکرز کیرالہ کو سہ پہر ساڑھے تین بجے اپنے ہوم گراؤنڈ پردسویں نمبر کی ٹیم دہلی ڈیر ڈیولز کا سامنا کرنا ہے جس کی کپتانی وریندر سہواگ کر رہے ہیں۔کوچی تین میچز جیت کر آٹھویں نمبر پر ہے جسے کامیابی کی صورت میں ٹاپ فائیو میں جگہ مل سکتی ہے۔ساڑھے سات بجے کولکتا میں ہوم ٹیم نائٹ رائیڈرز کو کنگز الیون پنجاب کا سامنا کرنا ہے، چوتھے نمبر پر موجود گوتم گمبھیر کی ٹیم اگر آج ایڈم گلکرسٹ کی کنگز الیون پنجاب کو زیر کر لیتی ہے تو اسے ممبئی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پوزیشن مل جائے گی۔