تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے کئی علاقوں میں بارش کاامکان

جنگ نیوز -
کراچی…آئندہ24گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان اورسندھ میں چند ایک مقامات پر کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا،ژوب اورکوئٹہ سمیت بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ پنجگور میں32ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔چترال میں19،ژوب میں11، کالام میں9،خضدار میں8،پاراچنار6،دروش4، مظفرآباد، پسنی اور کوئٹہ میں2،2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.