29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ایسٹورل ٹینس: ڈیل پوترونے سوڈرلنگ کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا
جنگ نیوز -
لزبن…ٹاپ سیڈ سوئیڈن کے رابن سوڈرلنگ کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے یوان مارٹن ڈیل پوترو کے ہاتھوں شکست کھاکر ایسٹورل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ پرتگال میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سابق یو ایس چمپئن ڈیل پوترو تھا سوئیڈن کے رابن سوڈرلنگ سے، ڈیل پورتو نے ٹاپ سیڈ کو کوئی موقع دیئے بغیر اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پہلا سیٹ چھ چار سے ہارنے کے بعد سوڈرلنگ دوسرے سیٹ میں چار ایک سے برتری لیے ہوئے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا،تین گھنٹے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو ڈیل پورتو نے سوڈرلنگ کو بے بس کرکے یہ سیٹ بھی سات پانچ سے جیت لیا۔ سوڈرلنگ2007 سے ڈیل پورتو کے خلاف کوئی میچ نہیں جیت سکے ہیں۔