29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ہلکی پھلکی ورزش کینسر کے خطرات بھی ٹال سکتی ہے،طبی ماہرین
جنگ نیوز -
ہیلسنکی … صحتمند زندگی کیلئے متوازن خوراک کے علاوہ ورزش بھی اہم ہے۔ جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہلکی پھلکی ورزش کینسر کے خطرات بھی ٹال سکتی ہے۔ فِن لینڈ میں کی گئی تحقیق کے مطابق دن میں تیس منٹ ہلکی پھلکی ورزش کینسر جیسے موذی مرض سے بچاسکتی ہے۔تحقیق کے دوران چالیس سے اکسٹھ سال کی عمر کے پچیس سو ساٹھ مردوں کی ورزش کے معمول کا جائزہ لیاگیا۔ان افراد میں کینسر کی علامات نہیں پائی گئیں۔سائنس دانوں کا کہنا ہے ورزش اورکھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں سے پھیپھڑوں اورآنتوں کے کینسر کے خطرات کم ہوسکتے ہیں۔ ماہرین صحت اس سلسلے میں جاگنگ، فٹ بال، اسکواش اور تیراکی جیسے کھیلوں کو بہت مفید قرار دیتے ہیں۔