تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ٹیم آج رات ملائیشیاروانہ ہوگی

جنگ نیوز -
لاہور…اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم آج رات ملائیشیا روانہ ہوگی، قومی ٹیم پہلا میچ نیوزی لینڈ کیخلاف5مئی کو کھیلے گی،اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ5مئی سے ایپو میں شروع ہوگا،جس میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم محمد عمران کی قیادت میں آج رات کراچی سے ملائیشیا روانہ ہوگی۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے آٹھ سال پہلے کامیابی حاصل کی تھی، پاکستان ٹیم مجموعی طورپر تین بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جیت چکی ہے۔بھارتی اور آسٹریلیا نے پانچ پانچ مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے بھر پورتیاری کی ہے امید ہے ٹیم وکٹری اسٹینڈ تک ضرور پہنچے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.