29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
نیا سیاسی اتحاد: ق لیگ کا نائب وزیراعظم، 5وفاقی وزارتیں،صدر مان گئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی دارالحکومت میں آج کل نئے سیاسی اتحاد کا ڈول ڈالا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات تقریباً حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کی جانب نائب وزیراعظم کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے۔چودھری برادران کل صدر اوروزیراعظم سے ملاقات کرینگے اور شراکت اقتدارکے فارمولے پروزیراعظم کواعتمادمیں لیاجائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ نے7وفاقی وزارتیں اوران ہی کے وزرائے مملکت کامطالبہ کیاہے،جبکہ پنجاب یاخیبرپختونخواکی گورنرشپ کابھی مطالبہکیا ہے۔ق لیگ نیخارجہ،پانی وبجلی،پٹرولیم اورمواصلات کی وزارتیں مانگی ہیں۔صدرزرداری کامسلم لیگ(ق)کیلئے فی الحال5وفاقی وزارتوں پراتفاقکیا ہے ، جس کے مطابق ق لیگ کے چاروں صوبائی صدور،فیصل صالح حیات وفاقی وزیرہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شراکت اقتدارکاتحریری معاہدہ ہوگاجس پر دوطرفہ قیادت دستخط کریگی اور معاہدے کے بعدمشترکہ نیوزکانفرنس میں شراکت اقتدارکااعلان کیاجائیگا۔