29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
بالی ووڈ کے دبنگ کامیاب فلموں کی ہیٹ ٹرک کیلئے بے تاب
جنگ نیوز -
ممبئی … دبنگ سلمان خان نے اپنی نئی فلم ریڈی کی فائنل ایڈیٹنگ کی ذمہ داری بھی اٹھالی ہے۔وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی فلموں کی ہیٹ ٹرک کرنا چاہتے ہیں اسلئے کوئی رسک لینے کے موڈ میں نہیں ۔ وانٹڈ اور دبنگ کی سپر ڈوپر کامیابی سے سلمان خان کے کیرئیر کو ایک بار پھر عروج ملا تھا اور اس کے بعد سے سلمان خان کا دماغ ہواؤں میں ہے۔وہ لگاتار تیسری فلم بھی ہر حال میں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ خبروں کے مطابق بگ باس کے ذاتی پوسٹ پروڈکشن ہاؤس میں فلم ریڈی کی فائنل ایڈیٹنگ ہورہی ہے جہاں ان کے قابل اعتبارلوگ کام دیکھتے ہیں۔ اور سلومیاں باڈی گارڈز کی شوٹنگ سے واپس آکر ذاتی طور پر ریڈی کی فائنل ایڈیٹنگ کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ کوئی کمی نہ رہ جائے۔