تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

بجلی کی قلت برقرار، 10سے 14گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ

جنگ نیوز -
لاہور…ملک بھر میں بجلی کے بحران کے باعث غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہروں میں دس سے چودہ گھنٹے جبکہ دیہات میں بیس گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے۔پیپکو ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 12 ہزار دو سو59 اور ڈیمانڈ16ہزار ایک سو40میگاواٹ ہے۔بجلی کاشارٹ فال3 ہزار8 سو 81 میگا واٹ رہ گیا۔ بجلی کی ہائیڈل پیداوار چار ہزار ایک سو اسی، تھرمل ایک ہزار آٹھ سو چھ اور آئی پی پیز سے چھ ہزار دو سو دس میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔ پیپکوکے مطابق کراچی کو سات سو دس میگا واٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ان کا کہنا ہے کہ رات کے وقت بجلی کی بندش کے باعث وہ ٹھیک طرح سے سو نہیں سکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.