29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
مکہ مکرمہ: ہوٹل میں آگ لگنے سے معتمر پاکستانی جاں بحق
جنگ نیوز -
مکہ...مکہ مکرمہ میں ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے عمرے کیلئے آیاایک پاکستانی جاں بحق ہو گیا ۔سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق مکہ مکرمہ کے ایک 10 منزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی جس سے عمرے کیلئے آیا ہوا ایک پاکستانی جاں بحق ہوگیا ،محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کے مطابق ہوٹل میں لگنے والی آگ کوبجھانے میں12 یونٹس نے حصہ لیا اور ہوٹل میں موجود250 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیاگیا ۔ترجمان کا کہناہے کہ ہوٹل میں مقیم زیادہ تر افراد عمرہ کیلئے آئے ہوئے تھے ۔ آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد پتہ چلا کہ پاکستان سے آئے ہوئے ایک عمرہ زائر کی دھویں میں دم گھٹنے سے موت واقع ہوچکی ہے ، آگ لگنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔