تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

سونا مزید8سور وپے مہنگا، فی تولہ49ہزار 4سو روپے ہوگیا

جنگ نیوز -
کراچی...عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں بھی سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،فی تولہ قیمت میں صرف ایک روز میں 800روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق ہفتے کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت800 روپے اضافے کے ساتھ49ہزار400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت685 روپے اضافے کے ساتھ42 ہزار342 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت26ڈالر اضافے کے ساتھ 1563 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔امریکی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود0.25 فیصد پر برقرار رکھے جانے، لیبیا میں سیاسی عدم استحکام اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث دنیا بھر میں سرمایہ کار سونے کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.