تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

فرنس آئل خریدنے کے بعد اضافی لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا، کے ای ایس سی

جنگ نیوز -
کراچی... کے ای ایس سی نے35کروڑ روپے کا فرنس آئل خریدنے کے بعد اضافی لوڈشیڈنگ پرقابو پالیاہے،کراچی کے تجارتی اوررہائشی علاقوں میں اب تین سے ساڑھے چارگھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے جبکہ صنعتی علاقے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق انتظامیہ نے35کروڑ روپے دیکر براہ راست فرنس آئل خرید لیا ہے اورفرنس آئل ملنے کے بعدلوڈ شیڈنگ میں ہونیوالے اضافے پر قابو پالیا گیاہے۔ترجمان نے بتایاکہ گزشتہ روز فرنس آئل کی فراہمی میں غیر معمولی کمی کے باعث کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھایاگیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.