تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اغوا،ڈکیتی کامقدمہ، بابراعوان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

جنگ نیوز -
راولپنڈی...سابق وزیر قانون بابر اعوان کی طرف سے اغوا اور ڈکیتی کے مقدمے میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی ہے، جس پر عدالت نے مدعی اورحکومت کونوٹس جاری کردئے ہیں۔راولپنڈی میں سول جج کی عدالت میں بابر اعوان کی طرف سے دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ وہ ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت میں مصروف ہیں ۔ لہذا انہیں عدالت حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت7 مئی تک ملتوی کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.