29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
لاہور:پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ،تشددسے6طلبازخمی
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور میں لوئر مال روڈ پر پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ اور تشدد سے مقامی کالج کی طلبا تنظیم کے چھ طالب علم زخمی ہو گئے۔طلبا کے مطابق چند ساتھی دیوار پر چاکنگ کر رہے تھے۔ انھیں کالج کے سکیورٹی گارڈ نے منع کیا، انکار پر محافظ فورس کے اہلکاروں کو بلا لیا۔ طلبا پولیس کو دیکھ کر بھاگ نکلے، تاہم اہلکاروں نے پیچھا کرتے ہوئے طلبا پر فائرنگ کر دی اور انہیں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ گولی لگنے سے ایک تشدد سے پانچ طلبا زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد طلبا مشتعل ہو گئے اور ناصر باغ کے باہر ٹائر جلا کر پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ محافظ فورس کے افسران نے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس پر طلبا منتشر ہو گئے۔