تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

امریکا نے شام پر نئی پابندیاں لگادیں

جنگ نیوز -
واشنگٹن...لیبیا میں کرنل قذافی نے ایک بار پھر اقتدار چھوڑنے سے انکارکردیا ہے ، دوسری جانب شام میں باسٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد امریکا نے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں ۔طرابلس میں نجی ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے معمر قذافی نے کہاکہ نیٹو کوان کے جانے کی تمام امیدیں ختم کردینی چاہئیں۔وہ نہ تو کوئی سرکاری کام ترک کریں گے نہ اپناملک چھوڑ کرجائیں گے۔قذافی نے کہا ہے کہ نیٹو کے حملے اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے خلاف ہیں۔البتہ وہ امریکا اور فرانس سے بات چیت کے لیے تیار ہیں ۔ادھرشام میں یوم غضب کے موقع پردمشق سمیت کئی شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں،مختلف علاقوں میں جھڑپوں میں کئی افراد مارے گئے جبکہ ڈیڑھ سوسے زائد افرادکو گرفتارکیا گیا۔دوسری جانب صدراوباما کے ایگزیکٹو آرڈرکے ذریعے صدر بشار الاسد کے بھائی سمیت کئی عہدیداروں گے اثاثے منجمد کردیئے گئے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.