29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
خانہ شماری کیخلاف ہڑتال پر شاہی سید کی قوم پرستوں کو مبارکباد
جنگ نیوز -
کراچی...عوامی نیشنل پارٹی، سندھ کے صدر شاہی سید نے خانہ شماری میں دھاندلیوں اوربے قاعدگیوں کے خلاف سندھ بھر میں کامیاب ہڑتال پر سندھی قوم پرست جماعتوں کو مبارکباد دی ہے۔اے این پی کے اعلامیہ کے مطابق شاہی سیدنے کہا کہ خانہ شماری کے خلاف سندھ کے وارثوں نے احتجاج کرکے ثابت کردیا ہے کہ خانہ شماری کا تمام عمل ناقابل اعتبارہے۔اے این پی سندھ کے صدر نے دھاندلیوں اور بے قاعدگیوں کیخلاف کامیاب ہڑتال پر سندھی قوم پرست جماعتوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی خانہ شماری کے تمام عمل کو فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کرتی ہے۔