29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کے ایس ای میں اس ہفتے تیزی رہی،12ہزار پوائنٹس کی حد عبور
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے تیزی رہی اورا نڈیکس سات ہفتوں کے بعد بارہ ہزا رپوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ اس ہفتے کاروبار کا آغاز منفی ہوا مگر اچھے کارپوریٹ نتائج اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی خریداری نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔ اس ہفتے کے ایس ای100 انڈیکس103 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار58 پوائنٹس پر بند ہوا ۔اس ہفتے اوسط کاروباری حجم66 فیصد اضافے کے ساتھ دس کروڑ شیئرز رہا ۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہوا۔ سرمایہ کار انرجی ، بینکنگ اسٹاکس میں سرگرم نظر آئے۔ اس ہفتے کے ایس ای تھرٹی انڈیکس108 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار716 پوائنٹس پر بند ہوا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کا یہ رحجان آئندہ ہفتے بھی برقرار رہ سکتا ہے۔