29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
لیاقت قریشی کی شہادت ایم کیوایم کیلئے بڑانقصان ہے، الطاف حسین
جنگ نیوز -
کراچی...متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے سینئرکارکن اورسابق رکن سندھ اسمبلی لیاقت قریشی کی شہادت ایم کیوایم کیلئے ایک بہت بڑانقصان اورعظیم سانحہ ہے۔ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی سے ٹیلیفون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ لیاقت قریشی تحریک کے ایک سینئرکارکن تھے جوتحریک کے مختلف شعبوں کے ذمہ داررہے ،جب19جون1992 کوایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن شروع ہوااورکارکنان کوروپوش ہوناپڑاتوایسے سخت آزمائش اورکٹھن وقت میں جبکہ اکثر لوگ کمزورپڑرہے تھے ایسے کڑے وقت میں بھی لیاقت قریشی نے ایم کیوایم کاساتھ نہیں چھوڑا اور روپوشی میں رہ کرتحریک کے کام کوجاری رکھا۔انکا کہنا تھا کہ لیاقت قریشی کی شہادت ایم کیوایم کیلئے ایک بہت بڑانقصان اورعظیم سانحہ ہے ۔ الطاف حسین نے صدرآصف زرداری، وزیراعظم یوسف رضاگیلانی، وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک اورسندھ کے گورنرڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ لیاقت قریشی شہیدکے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے اورعبرتناک سزادی جائے ۔ انہوں نے لیاقت قریشی شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ لیاقت قریشی شہیدکی مغفرت فرمائے۔