تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پی پی،ق لیگ اتحاد سے پنجاب حکومت کو ہر وقت خطرہ ہو گا، احمد مختار

جنگ نیوز -
گجرات...وزیر دفاع احمد مختار کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ق کے اتحاد سے پنجاب حکومت کو ہر وقت خطرہ ہو گا۔ یونی فکیشن گروپ کے الگ ہونے سے نمبر گیم تبدیل ہو جائے گی۔گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد مختار کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی سیاست عوام کوسمجھ نہیں آ رہی جب آئے گی تو سب تعریف کریں گے۔ احمد مختار کا کہنا تھا کہ ان کا سینیٹ میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ آئندہ الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑیں گے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حکومت ڈرون حملے بند کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے ڈرون حملوں میں کمی آئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.