29 مئی 2011
  وقت اشاعت: 6:0
 
 
پیٹرول4.85اورڈیزل 4.42روپے مہنگا کرنے کافیصلہ
 
جنگ نیوز - 
		  اسلام آباد..حکومت نے عوام پر پٹرولیم ڈرون حملے کا فیصلہ کرلیا۔ پیٹرول چار روپے پچاسی پیسے اور ڈیزل چار روپے بیالیس پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق فی لیٹر پیٹرول4 روپے پچاسی پیسے اضافے کے ساتھ88 روپے41 پیسے، ڈیزل4روپے 42پیسے اضافے کے ساتھ97 روپے31 پیسے، ہائی اوکٹین ایک روپے80 پیسے اضافے کے ساتھ99 روپے92 پیسے اور مٹی کا تیل5 روپے60 پیسے اضافے کے ساتھ89 روپے61 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں11 فی صد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ اور اس کی قیمت9 روپے32 پیسے فی لٹر بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب اس کی قیمت78 روپے98 پیسے سے بڑھ کر88 روپے40 پیسے فی لٹر ہوجائے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن رات11بجے تک جاری کیاجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جاتا تو مئی کے مہینے میں قومی خزانے پر12 ارب روپے کا بوجھ پڑھتا۔