29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ڈیانا کی موت، پرنس ولیم کے ذہن میں شبہات موجود ہیں، محمد الفائد
جنگ نیوز -
لندن . . . . . گذشتہ روز آنجہانی شہزادی ڈیانا کے بڑے بیٹے پرنس ولیم کی شادی کے لیے شاہی خاندان نے انتہائی شاندار انداز اپنایا جسے دنیا بھر کے لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔ اس موقع پر جہاں شہزادی ڈیانا کی فیملی اور کئی دوستوں کو مدعو کیا گیاتھا وہیں بہت سے قریبی دوستوں کو نظرانداز بھی کردیا گیا جس میں سب سے اہم نام انکے انتہائی قریبی دوست دودی الفائد کے والد محمد الفائد کا تھا۔گذشتہ روز ایک مشہور امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد الفائدنے کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ۔محمد الفائد کے مطابق ڈیانا اور دودی کے کار ایکسیڈنٹ کے روز سے ناصرف انہیں اس بات کا شک ہے کہ ڈیانااور دودی کے کار کریش حادثے میں شاہی محل کا ہاتھ شامل ہے بلکہ خود ڈیانا کے بیٹے پرنس ولیم کو بھی اس حادثے میں شاہی خاندان کے ملوث ہونے پر شکوک وشبہات اور تحفظات ہیں۔محمد الفائد کا ماننا ہے کہ پرنس ولیم بھی اپنی والدہ کی موت کے اصل حقائق جاننے کی جستجو میں ہیں اور اس حوالے سے ان کے پاس پرنس ولیم کی جانب سے بھیجے گئے کئی خطوط بھی موجود ہیں ۔محمد الفائد کا کہنا ہے کہ شہزادی ڈیانا اور دودی الفائد کو مروانے کے لیے شاہی خاندان نے گاڑی کے ڈرائیورHenri Paul کے ساتھ منصوبہ بندی کی تھی کیونکہ ڈیانا کے سابقہ شوہر پرنس چارلس کو انکے دودی الفائد کے ساتھ دوستی پر اعتراضات تھے۔