تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

حکومت کیخلاف کسی رانگ مارچ کی گنجائش نہیں،بابر اعوان

جنگ نیوز -
مری . . . . . سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ختم کرنے کے لیے کسی رانگ مارچ کی گنجائش نہیں ہے اور چوہدری نثار کے ہوتے ہوئے تخت لاہور کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ۔مری میں بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اب پارلیمنٹ ایک مضبوط ادارہ ہے اور بند دروازے والی سیاست کا دور ختم ہو چکا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی غیر جمہوری طریقے سے پنجاب حکومت کو غیر مستحکم نہیں کیا جائے گا، تخت لاہور والے لاہور کے بجائے پسماندہ علاقوں میں فنڈز کا استعمال کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.