29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
امریکا ہاری ہوئی جنگ اب پاکستان میں جیتنا چاہتا ہے،منور حسن
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان میں جو جنگ ہار چکا ہے اسے اب پاکستان میں جیتنے کی تیاری کر رہا ہے ۔ منصورہ لاہور میں شباب ملی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ امریکا نے آج تک کوئی جنگ اپنی فوجوں کے ذریعے نہیں جیتی بلکہ دوسرے ملکوں اور ان کی فوجوں کے ذریعے لڑتا رہا ہے، پہلے سوشلزم کا قبرستان افغانستان بنا تھا، اب امریکا کا قبرستان پاکستان بنے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ سے نجات حاصل کرنا ہی ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ووٹ دینے کا طریقہ کار اب بدل لیں۔