29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
آزاد خود مختار میڈیا جمہوری استحکام کیلئے ضروری ہے،وزیر اعظم
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ آزاد ، خود مختار اورمضبوط میڈیا جمہوریت کے استحکام کے لیے ضروری ہے،حکومت نے آزادی صحافت کو نہ صرف برقراررکھا بلکہ اسے مزید پروان چڑھایا ہے۔لاہور میں اے پی این ایس کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی آزادی محض نعرہ نہیں بلکہ اسے حقیقت کا روپ دیا ہے،میڈیا کی تنقید کو بھی کھلے دل سے برادشت کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ہرکوئی متاثر ہوا ہے اور اس میں سب کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جا رہا ہے۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے آزادی صحافت کا علم بلند کیا جو محترمہ بے نظیر بھٹو کی سوچ تھی،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سمیت ملک کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے میڈیا قومی اتفاق رائے پیداکرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔