تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

صوبے لاپتہ افرادسے متعلق مکمل معلومات سے آگاہ کیاکریں ،رحمان ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وفاقی وزیر داخلہ سینیٹررحمان ملک نے صوبوں کوہدایت کی ہے کہ تمام لاپتہ افرادکی مکمل تفصیلات اوران کی بازیابی کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیاکریں۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں لاپتہ افرادکی صورت حال کاجائزہ لیاگیا، وفاقی سیکرٹری داخلہ،چاروں صوبوں کے آئی جیز،سیکرٹریز داخلہ ،چیف کمشنر ، آئی جی اسلام آباد اور خفیہ اداروں کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیرداخلہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی ، انہوں نے لاپتہ افراد کے بارے میں جوڈیشل کمیشن کی کارکردگی کی تعریف کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.