29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ائیر فورس بوڑھی ہو چکی ،طیارے بدلنے کی ضرورت ہے، جاوید اشرف قاضی
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کے چیئرمین جاوید اشرف قاضی نے کہا ہے کہ پاکستان ائیر فورس بوڑھی ہو چکی ہے، طیارے بدلنے کی ضرورت ہے جب کہ پاکستان آرڈینس فیکٹری ٹھپ پڑی ہے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جاوید اشرف قاضی نے بتایا کہ اس وقت پاکستان ائیر فورس کے پاس25 سے40 سال پرانے جہاز ہیں اور ایف۔16 جن پر ہم فخر کرتے ہیں وہ بھی25 سال پرانے ہیں ۔ دفاعی پیداوار کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ فنانس کی طرف سے بروقت پیسہ جاری نہ کرنے کی وجہ سے دفاعی پیداوار کے منصوبے متاثر ہو رہے ہیں۔ جاوید اشرف قاضی نے بتایا کہ پاک آرمی نے ایسے ریڈیو سیٹ بنا لیے ہیں جنہیں جام نہیں کیا جا سکتا ۔